طواف کے دوران
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے طواف کے دوران مقامِ ابراہیم پر
پہنچے تو دیکھا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سر جھکائے کچھ سوچ رہے ہیں، آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جان نثار پوچھا کیا سوچتے ہو عمر!
عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب میں طوافِ کعبہ کے دوران مقامِ ابراہیم پر پہنچتا ہوں تو مجھے ابراہیمی سجدوں کی یاد آنے لگتی ہے اور میرا بھی جی چاہتا ہے کہ حضرت ابراہیم کی پیروی میں اس جگہ سجدہ ریز ہو جاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو چاہتا ہے عمر تو کیا میرا جی نہیں چاہتا ۔۔۔ میرے تو دادا تھے ابراہیم علیہ السلام ، جس طرح میں نے تجھے اپنے رب سے مانگا اسی طرح میرے دادا نے مجھے اپنے رب سے مانگا تھا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ بھی اگر یہی چاہتے ہیں تو پھر یہ قانون بن گیا ناں۔۔! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں عمر قانون فرش پر نہیں عرش پر بنا کرتے ہیں۔ اور پھر عرش سے فیصلہ آگیا
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْناً وَاتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى
اے پیغمبر قیامت تک اپنے ماننے والوں کو یہ حکم دے دیجئے کہ جو بھی زائرِ حرم میرے گھر کے طواف کو آئے مقامِ ابراہیم کو اپنی سجدہ گاہ بنا لے۔!
اس وقت سے سجدے شروع ہیں آج بھی ہو رہے ہیں اور اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک زائرینِ حرم بیت اللہ کے طواف کو آتے رہیں گے۔
اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خواہش کو قانون بنادیا

Comments
Post a Comment