Posts

Showing posts from April, 2016

Mazloom

ایک سہانی صبح, ہاتھ میں گرما گرم چائے کا کپ لیئے میں نے ٹویٹر کھولا تو ٹائم لائن پہ ایک خبر بمعہ تصویر میری نظروں کے سامنے ہچکولے کھارہی تھی. "وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور انکے خاندان کا نام دنیا کے دیگر صاحبِ اقتدار کے ناموں کے ساتھ "پانامالیکس"میں شامل ہے" میاں صاحب کی مسکراتی تصویر میرا منہ چڑا رہی تھی اس خبر کو پڑھ کے سب سے پہلا خیال جو میرے ذہن میں آیا وہ "کالا دھن" تھا خبر میں آف شور کا بھی زکر تھا "اب یہ آف شور کیا بلا ہے" میں نے بڑبڑاتے ہوئے گوگل سرچ کیا کہ اچانک کوئی میرے کانوں میں گنگنایا "بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی" پاناماپیپرز نے ساری دنیا میں تہلکہ مچا دیا بڑے بڑے لوگوں کو ننگا کر کے رکھ دیا آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تو کچھ ممالک نے ان رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس چوروں پر تحقیقات شروع کر دیں نوازشریف کے کیس میں مخالف پارٹیوں نے میاں صاحب کے خلاف خوب واویلا مچایا, میں بھی پیش پیش تھی میاں صاحب کی کرپشن کی کہانیاں تو سنی ہوئی تھیں پر اس رپورٹ نے ان کہانیوں کی سچائی پر مہر ثبت کر دی پ...