Posts
Showing posts from August, 2015
بہت پیارا احساس
- Get link
- X
- Other Apps
ایک عظیم ہستی جو ہماری زندگی کا خوبصورت رشتہ .. جس کے بارے میں ہم لوگ بہت کم لکھتے ہیں .. مگر اس کے بغیر ہماری زندگی نامکمل ہے .. #باپ .. بہت پیارا احساس ... اس کے نام ایک نظم عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ و جان سے یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے ! وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پر رکھتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مجھے چومتے ہوئے جھجکتا ہے ! وہ آشنا میرے ہر کرب سے رہا ہر دم جو کھل کے رو نہیں پایا مگر سسکتا ہے ! جڑی ہے اس کی ہر اک ہاں میری ہاں سے یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے ! ہر اک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے تمام عمر سوائے میرے وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہے ! وہ لوٹتا ہے کہیں رات کو دیر گئے، دن بھر وجود اس کا پیسنا میں ڈھل کر بہتا ہے ! گلے رہتے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک گریبان سے یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے ! پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے ،،، مگر کھلونے میرے سب وہ خرید کے لاتا ہے ! وہ مجھے سوئے ہوئے دیکھتا رہتا ہے جی بھر کے نجانے کیا کیا سوچ کر وہ مسکراتا رہتا ہے ! میرے بغیر تھے سب خواب اس کے ویران سے یہ...
قرآن کریم میں ریاضیاتی معجزات
- Get link
- X
- Other Apps
قرآن کریم میں ریاضیاتی معجزات.. (ایسی معلومات جس کو آپ نے شاید کبھی نہیں پڑھا ہوگا..) اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس چیز کو جس کے برابر کہا ہے اُن الفاظ کو بھی اتنی ہی دفعہ دُہرایاہے اور جس کو جس سے کم کہا ہے اسی نسبت سے ان الفاظ کو بھی قرآ ن مجید میں استعمال کیا گیا ہے.. اس دعوٰی کی بنیاد نہ تو اللہ تعالیٰ کے فرمان یعنی قرآن مجید میں موجود ہے اورنہ ہی کسی حدیث یا صحابہ کے اقوال میں پائی جاتی ہے بلکہ حال ہی میں جب کچھ مسلم اسکالرز نے اس جانب توجہ دی اور تحقیق فرمائی تو ان کو حیرت انگیز نتائج کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے سامنے قرآن مجید کا ایک اور معجزانہ پہلو نکھر کر سامنے آگیا کہ جس کی مثال دنیا کی کسی دوسری کتاب میں ملنا ناممکن ہے.. (1) مثلاً قرآن مجید میں حضرت عیسی کی مثال حضرت آدم سے دی گئی ہے.. ''اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیداکیا اورحکم دیا کہ ہو جااوروہ ہوگیا.." (سورة آل عمران 3-59) معنی کے لحاظ سے یہ بات بالکل واضح ہے مگر اگر آپ قرآن مجید میں عیسیٰ کا لفظ تلاش کریں تو وہ 25 مرتبہ دہرایا گیا ہے اور اسی طرح آدم کا ن...
بیت المقدس کی فتح
- Get link
- X
- Other Apps
"خدا نے جو عزت ہمیں دی ہے وہ اسلام کی عزت ہے اور وہی ہمارے لیے کافی ہے" یہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ کے الفاظ تھے۔ جابیہ میں "بیت المقدس کی فتح کے امن معاہدے" پر دستخط کے بعد جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ بیت المقدس روانہ ہوئے تو حضرت ابوعبیدہ الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ اور دیگر سپاہ نے شہر سے باہر نکل کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ کا استقبال کیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ کا لباس اتنا سادہ اور پرانا تھا کہ مسلمانوں کو شرم آتی تھی کہ عیسائی اس لباس میں دیکھ کر کیا کہیں گے؟ اس لئے انھوں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ کے لئے تُرکی گھوڑا اور قیمتی پوشاک پیش کی۔اسی موقع پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ نے یہ ایمان افروز الفا ظ ادا کئے اور اپنے سادہ اور پُرانے لباس میں بیت المقدس میں داخل ہوئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیت المقدس نبیوں اور رسولوں کا شہر ہے۔یہ مسلمانوں کا قبلۂ اول بھی ہے۔اسی شہر سے حضرت محمد ﷺ کو معراج کا معجزہ نصیب ہوا،معراج پر جانے سے قبل یہاں آپ ﷺ نے نبیوں کی امامت کی،اس شہر سے کئی جلیل القدر انبیاء کرام کی نسبت ہے جن میں حضرت داؤد علیہ السلام،...