سلام کی فضیلت
📢سلام کی فضیلت۔ اِنَّ اَلحَمدَ لِلِّہِ نَحمَدہ، وَ نَستَعِینہ، وَ نَستَغفِرہ، وَ نَعَوذ بَاللَّہِ مِن شَرورِ أنفسِنَا وَ مِن سِیَّأاتِ أعمَالِنَا ، مَن یَھدِ ہ اللَّہُ فَلا مُضِلَّ لَہ ُ وَ مَن یُضلِل ؛ فَلا ھَاديَ لَہ ُ، وَ أشھَد أن لا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہ وَحدَہ لا شَرِیکَ لَہ ، وَ أشھَد أن مُحمَداً عَبدہ، وَ رَسو لہ فَاعَوذُ بِاﷲ مِنَ الشَیطَانِ الرَجِیم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم 📌 سورۃ النساء آیت 86میں ارشاد الہی ہے ! 📖 "اور جب کوئی احترام کے ساتھ تمہیں سلام کرے تو اس کو اس سے بہتر جواب دو یا کم از کم اسی طرح اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے " 📚﴿سنن ابو داؤد السلام علیکم کہنے کے آداب, سلام عام کرنے کا حکم۔ حدیث نمبر: 5193۔۔، 📚صحیح مسلم، کتاب الایمان﴾ 🌴سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم لوگ اس وقت تک جنت میں نہیں جا سکو گے جب تک کہ ایمان نہ لے آؤ۔ اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو۔ کیا میں تمہیں ایسی با...